
اس ضمن میں ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے منظور کردہ مجوزہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ممبران میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے ڈائریکٹرز میں صوبہ خیبرپختونخواہ سے ضلع مردان کے رہائشی علی احمد ،ضلع صوابی کے رہائشی فضل الہٰی ،ضلع مانسہرہ کے رہائشی اکبر خان شامل ہیں جبکہ پنجاب سے ضلع اوکاڑہ کے رہائشی غلام مصطفٰی ، ضلع راجن پور کے رہائشی مرزا محمد شہزاد ہمایوں اور ضلع میانوالی کے رہائشی ملک ہدایت اللہ شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے افتخار احمد کو پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ڈائریکٹر کے طور پر نمائندگی دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان ٹوبیکوبورڈ کے مجوزہ ڈائریکٹرز میں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹنشن خیبرپختونخواہ پشاور،اعجاز احمد منہاس ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن پی اینڈ ڈی بلڈنگ لاہور،اللہ واریو رند ڈائریکٹر ٹریننگ ایگریکلچر ایکسٹنشن سندھ حیدر آباد، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹنشن ڈیپارٹمنٹ آف اگریکلچر بلوچستان شامل ہیں۔
علاوہ ازیں وزارت صنعت و پیداوار کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن سکندر مسعود،چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے علاوہ جوائنٹ سیکریٹری ایڈمن کامرس ڈویژن اور جوائنٹ سیکریٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ محمد خورشید اس کے ممبر ہونگے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ وفاقی حکومت کی جانب سے جسے نامزد کیا جائے گا وہ بھی اس بورڈ کے ممبر ہوںگے، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کیلیے صوبہ بلوچستان سے ڈائریکٹر کی نامزدگی کیلیے کامرس ڈوژن کی طرف سے بار بار درخواست کرنے کے باوجود کوئی فریش نامزدگی نہیں موصول ہوئی جس بنا پر بلوچستان حکومت کی جانب سے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ڈائریکٹر کیلئے پرانی نامزدگی کو ہی شامل کیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔